
نابلوس : صیہونی فوجی نے بدترین درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینی نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی ماردی۔ غرب الاردن میں نہتے فلسطینی نوجوان کی صیہونی فوجی سے ہاتھا پائی ہوئی، فوجی کے اسے انتہائی قریب سے گولیاں مارنے کی ویڈیو نے ایک مرتبہ پھر دنیا میں صیہونی بربریت کو آشکار کردیا۔ واقعہ نابلوس کے قریب اس وقت پیش آیا جب صیہونی فوجی انہدامی کارروائی کے لئے پہنچے تھے۔ فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان نے فوجیوں پر پیٹرول بم پھینکا جس پر اسے گولیاں ماری گئیں تاہم ویڈیو نے ان کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ درندگی کے اس مظاہرے پر یورپی یونین نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق طاقت کا استعمال ان حالات تک محدود ہے جس میں جان کا خطرہ ہو۔ شہری ہلاکتوں کی تحقیقات اور جوابدہی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔


































