
رام اللہ : فلسطین میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ دراز ہوگیا۔ ایک اور فلسطینی کی شہادت سے شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی۔ صیہونی فورسز نے گذشتہ روز رام اللہ اور غرب اردن میں بدترین درندگی کا مظاہرہ کیا اور دو بھائیوں سمیت چار فلسطینیوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔ اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ایک اور نوجوان دم توڑ گیا۔ جس سے شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ادھر ہیبرون کے العروب پناہ گزین کیمپ کے داخلی دروازے پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ کے داخلی راستے پر قائم چوکی کو بند کر دیا۔ اور فلسطینیوں کے گھروں پر آنسو گیس کے شیل اور دھویں کے بم پھینکے جس سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ہیبرون میں صیہونی آبادگاروں نے فلسطینی خاندان پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ فلسطینی خاندان نے اپنی زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج کیا تھا۔


































