
ریاض : ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ اور ابہا ایئرپورٹ پر حملوں میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں ایک سوڈانی شہری ہلاک ہو گیا۔ جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے. جن میں دو سعودی ، دو مصر کے شہری اور پاکستانی شہری شامل ہیں۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ابہا ایئرپورٹ پر حملے میں مراکشی اور الجزائر کی دو خواتین پائلٹس ہلاک ہوگئیں جبکہ حملے میں 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سعودی، بنگلہ دیشی اور فلپائنی شہریت کے حامل افراد شامل ہیں اور ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.


































