
نئی دہلی : ہندوستان کے صوبے کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد ہندو انتہا پسند حکومت نے حلال گوشت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ ہندوانتہا پسند بی جے پی کے رکن روی کمار حلال گوشت پر پابندی کا بل اسمبلی میں پپیش کریں گے جو اس سے قبل حلال گوشت پر پابندی کے لیے کرناٹک کے گورنر کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔ بل میں فوڈ اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا کے سوا کسی بھی ادارے کے حلال سرٹیفیکٹ جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حلال گوشت کے مسئلہ نے رواں سال مارچ میں اس وقت جنم لیا تھا جب ہندوتوا تنظیموں نے حلال گوشت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ اورتب سے باقاعدہ مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ اوراب اس حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمراں جماعت کے ارادے کو بھانپتے ہوئے پارلیمان میں بل کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔


































