Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ٹیکساس: یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے چاروں افراد بازیاب، مسلح شخص ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے چاروں افراد کو سیکیورٹی اداروں نے بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران مسلح شخص ہلاک ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ عبادت کے دوران مسلح شخص یہودی معبد کی عمارت میں داخل ہوا اور دھمکی دے کر 4 افراد کو یرغمال بنا لیا، واقعے کے دوران معبد کی لائیو ٹرانسمیشن روک دی گئی تھی۔ پولیس اور ایف بی آئی نے اطلاع ملنے پر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا، اس دوران مسلح شخص بھی مارا گیا۔ ایف بی آئی نے مسلح شخص کی شناخت بتانے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ میں دہشتگردی کا خطرہ نہیں۔ واقعے کے بعد نیویارک اور لاس اینجلس میں یہودی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق معاملے پر صدر جو بائیڈن کو بریفنگ بھی دی گئی جنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی جانب سے یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular