
چمن : پاکستان اور افغانستان کی فورسز میں جھڑپ کے بعد بند پاک چمن سرحد کھول دی گئی۔ بابِ دوستی کھلنے کے بعد پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت اور دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔پاکستانی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گذ شتہ روز دونوں ملکوں کی سرحدی افواج میں جھڑپ کے دوران 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا اور کہاکہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رہنما نہ ہوں۔


































