Wed Oct 07, 2026

ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی فوج کے کنٹرول میں ہے، ایرانی جنرل سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک میدان ہمارے کنٹرول میں ہے، ریاض جھوٹ کے ذریعے اپنی شکست نہیں چھپا سکتا، انصار اللہ یمن میں شدید لڑائی، سعودی نواز فورسز کے پیشرفت کے دعوے، انصار اللہ نے حملے پسپا کردیے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان مکہ معاہدہ، سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ امریکا پر عدم اعتماد کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایرانی صدر دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے، سربراہ آرامکو طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت 4 رہنماوں کے وارنٹس منظر عام پر لانے کا حکم عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے نقصانات کا حساب لیا جائے، ایرانی وزارتِ خارجہ ایران کو بغیر کسی قیمت کے دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا، پاسداران انقلاب ٹرمپ صرف اپنے تصور میں ایران کیخلاف فتح حاصل کرسکتے ہیں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر

لاہور: خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا۔ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے دیگر ایئر پورٹس سے سعودی عرب، بحرین، دبئی اور دیگر ممالک جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ اور گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ اور ریاض جانے والی 7 سے زائد پروازوں کو سعودی عرب کے دیگر ایئر پورٹس پر لینڈنگ کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 21 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق تازہ معلومات ضرور حاصل کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular