
دی ہیگ :عالمی فوجداری عدالت نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم جاری کردیا۔ ان وارنٹس کے وجود کا اعلان 8 جولائی 2025 میں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مزید دو مشتبہ افراد حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹس بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ چاروں وارنٹس جولائی سے ستمبر 2025 کے درمیان جاری کیے گئے تھے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے معقول بنیادیں موجود ہیں کہ یہ چاروں افراد انسانیت کے خلاف جرم، یعنی ظلم و ستم کا حکم دینے، اس پر اکسانے یا اسے بھڑکانے کے لیے مجرمانہ طور پر ذمہ دار ہیں۔


































