
ماسکو: روس ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور رقم منتقلی کے لئے تیار ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو امریکا کی جانب سے وسیع پیمانے پر پابندیوں کا سامنا ہے جن میں ایران کی تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی کو ہدف بنانے والی پابندیاں بھی شامل ہیں۔


































