Wed Oct 07, 2026

ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی فوج کے کنٹرول میں ہے، ایرانی جنرل سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک میدان ہمارے کنٹرول میں ہے، ریاض جھوٹ کے ذریعے اپنی شکست نہیں چھپا سکتا، انصار اللہ یمن میں شدید لڑائی، سعودی نواز فورسز کے پیشرفت کے دعوے، انصار اللہ نے حملے پسپا کردیے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان مکہ معاہدہ، سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ امریکا پر عدم اعتماد کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایرانی صدر دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے، سربراہ آرامکو طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت 4 رہنماوں کے وارنٹس منظر عام پر لانے کا حکم عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے نقصانات کا حساب لیا جائے، ایرانی وزارتِ خارجہ ایران کو بغیر کسی قیمت کے دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا، پاسداران انقلاب ٹرمپ صرف اپنے تصور میں ایران کیخلاف فتح حاصل کرسکتے ہیں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

مکہ معاہدہ، سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے.
دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری عملی اقدامات کرنے اور منظور شدہ انتظامات و فریقین کی قومی قانون سازی کے مطابق سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی دستوں اور صلاحیتوں کی سعودی عرب میں تیز رفتار تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، جس سے تیاری، عسکری انضمام اورخطرات کا مقابلہ کرنے کی اجتماعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر فریق کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے دفاعی بازداریت کی مؤثریت مضبوط اور تینوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اتحاد و عزم مزید واضح ہوتا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب کے شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ فریقین نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی حملے یا خطرے کو واضح طور پر مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور تیاری کو سراہا، اعلامیے میں سعودی مسلح افواج کی جانب سے مملکت کو درپیش خطرات اور حملوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔ کمیٹی نے اجلاس سے قبل ہونے والے سیاسی اور عسکری مشاورتی عمل کے نتائج کا جائزہ لیا اور پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور خطرات سے نمٹنے کیلئے متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular