
رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں سے دستبردار ہونے کی دھمکی دیدی۔ صدرمحمود عباس نےکہا کہ فلسطینی اتھارٹی بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ معاملہ کرے گی۔ جو ممکنہ طور پر اگلی اسرائیلی حکومت کی قیادت کریں گے تاہم فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ کوئی مستقل سمجھوتا نہیں کرے گی۔ کیونکہ اسرائیلی فریق اپنے اقدامات سے ان تمام معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اگر اسرائیل معاہدوں پر عمل نہیں کرے گا تو فلسطینی اتھارٹی کسی بھی وقت ان معاہدوں سے دستبردار ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی قائم رہے گی اور ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے تحلیل کرنے کے آپشن پر بات نہیں کی گئی۔


































