
بغداد : عراق کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبوں صلاح الدین اور کرکوک میں داعش کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ داعش کے خلاف آپریشن میں مقامی قبائلیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، 2 دہشت گرد خودکش حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ عراقی فوج کے میڈیا سیل کے مطابق فضائیہ نے کرکوک کے ایک غار پر ایف- 16 طیاروں سے بمباری کی، جہاں داعش کے دہشت گرد پناہ لیے ہوئے تھے۔عراقی فضائیہ کی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد نہیں فراہم کی گئی۔


































