
مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی آبادکار ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے احاطے میں گھس گئے۔صیہونی آباد کار گروپوں کی شکل میں کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے اور وہاں اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں رسومات اور تلمودی نماز ادا کی۔ آبادکاروں نے مسجد کے احاطے میں اشتعال انگیزی بھی کی جبکہ پولیس نے فلسطینیوں کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اضلاع ہیبرون، جنین اور رام اللہ میں چھاپوں کے دوران 11 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔


































