Wed Feb 21, 2024

اسرائیل کے فضائی حملے، خواتین و بچوں سمیت مزید 80 فلسطینی شہید برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر تک سرنگیں بنا رکھی ہیں، فرانسیسی اخبار شہباز شریف وزیراعظم، زرداری صدر، حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی سپاہ پاسداران انقلاب کے بری دستوں میں خودکش ڈرونز شامل اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ یمنی فوج کے دشمن کے جہازوں پر حملے، برطانوی جہاز ڈوب گیا خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا طالبان نے دوحہ مذاکرات کیلئے ناقابل قبول شرائط رکھیں، گوتریس صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت تباہ کردی، آخری سہ ماہی میں 19.4 فیصد گراوٹ غزہ میں بھوک سے روزانہ درجنوں اموات ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

روزانہ کی خبریں

تیونس کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح صرف 8.8 فیصد رہی

تیونس : تیونس میں عوام نے الیکشن میں حصہ نہ لیکر حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ تیونس میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ النہضہ پارٹی، سالویشن فرنٹ اور اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کے بائیکاٹ کے سبب صرف آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ آٹھ لاکھ تین ہزار افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پارلیمنٹ کی161 نشستوں کے لیے ایک ہزار 58 امیدوار میدان میں تھے۔ اپوزیشن اتحاد نے عوام کے بائیکاٹ کو سراہتے ہوئے صدر قیس سعید سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہاہے کہ نو فیصد سے بھی کم ووٹنگ نے سربراہ مملکت کو قانونی حیثیت سے محروم کر دیا ہے۔ جو کچھ ہوا وہ ایک زلزلہ ہے۔ہم قیس سعید کوناجائز صدر سمجھتے ہیں انہیں اب گھر چلے جانا چاہئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular