
بیجنگ : چین نے اپنے شہریوں کو افغانستان فوری طور پر چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے افغانستان سے نکل جائیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کابل حملے میں پانچ چینی شہری زخمی ہوئے۔ ہوٹل میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی سنگین کارروائی ہے۔ ترجمان نے کہا افغان حکام سے واقعے کی جلد تحقیقات اور افغانستان میں چینی شہریوں، اداروں و املاک کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک روز قبل ہی داعش نے کابل میں چینی ہوٹل پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔


































