
لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا پیغام غلط سمجھا گیا پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ محض 66 فیصد نہیں بلکہ پورے پاکستان میں انتخابات ہونے چاہیئں۔ ہم نے پیغام دیا کہ ملک سنبھالا نہیں جارہاتو انتخابات کا اعلان کریں، لیکن پی ڈی ایم کو غلط پیغام چلا گیا۔ خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی۔


































