
واشنگٹن : امریکا نے جوہری مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ مالی نے کہاکہ امریکا ایران پر جوہری معاہدے کی شرائط کو تسلیم کرنے کے لیے غیر معمولی دباؤ ڈال رہا ہے۔ صدر بائیڈن نے واضح کردیا ہے کہ امریکا کی ترجیح سفارت کاری ہے۔ یہی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا سب سے پائیدار طریقہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر چل رہا ہے جس کا تجربہ ایران نے پہلے نہیں کیا ہوگا۔ اگر پابندیوں اور سفارت کاری کی کوششیں ناکام ہو جائیں تو صدر جو بائیڈن فوجی آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔


































