
الجزیرہ : الجزائر کے جنگل میں آگ لگانے کے الزام پر ایک شخص کےقتل کے کیس میں مقامی عدالت نے 49 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گزشتہ سال جنگل میں آگ لگانے کے الزام پر 38 سالہ جمال بن اسماعیل کے قتل کردیا گیا تھا۔ تاہم تحقیقات میں مقتول بےگناہ ثابت ہوا تھا۔ جنگلات میں لگی آگ سے 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ الجزائر میں 1993 کے بعد سے سزائے موت پر عملدرآمد کی پابندی ہے۔


































