Wed Nov 25, 2026

سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

روزانہ کی خبریں

دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا خطرناک ہے۔ غلط معلومات سے عوام میں انتشار پھیلتا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا پر ذمے داری سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کیلئے محدود وسائل سے کام کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور ڈیپ فیکس سے نمٹنا ضروری ہے۔ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کا فروغ روکنا ہوگا۔ ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مقامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ شکایات پر بروقت جواب دینا پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانا ہوگا۔ غلط معلومات کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular