
ڈھاکا : بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان کو دہشت گردی کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں گرفتار کر کے دہشت گردی کی دفعہ کے تحت جترا بری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کے ساتھ اُن کے بیٹے رفعت صادق سیف اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں مسلح تنظیم جماعت انصار کے دہشت گرد کی نشادہی پر گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔


































