
ماسکو : روس میں ہم جنس پرستی کی تشہیر کو مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےایک ترمیمی قانون پر دستخط کیے ہیں۔ جس میں ہم جنس پرستی پروپیگنڈے پر پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔ قانون کے تحت ہم جنس پرستی کے رویے کے عوامی اظہار کوغیر قانونی قراردیا گیا ہے۔ قانون میں ترمیم کے مطابق کسی بھی کارروائی یا کسی بھی معلومات کو پھیلانے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ان میں عوامی، آن لائن، یا فلموں، کتابوں یا اشتہارات میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش شامل ہے۔ غیرروایتی جنسی تعلقات، جنس کی تبدیلی اور بچوں کےساتھ بدفعلی کی سوشل نیٹ ورکس،ذرائع ابلاغ، فلموں اور اشتہارات میں تشہیر مکمل طور پر ممنوع ہے۔


































