
غزہ : اسلامی جہاد کے ایک سینئر رہنما احمد المدلل نے جنین پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران فلسطینی طالب علم کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے بار بار حملوں کو فلسطینی مزاحمت کو روکنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ احمد المدلل نے کہا کہ اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے پے در پے حملے اور جارحانہ کارروائیاں فلسطینیوں کو مزاحمت کے راستے پر چلنے سے کبھی نہیں روک سکیں گے۔ اسلامی جہاد کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اب مزاحمتی کارروائیوں کی وجہ سے مسلسل بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے اور جنین، حکومت کے لیے ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گیا ہے۔


































