
بیجنگ : چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں جان لیوا آتشزدگی کے بعد احتجاج نے سر اٹھالیا، سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئے تھے۔ مقامی افراد ان ہلاکتوں کا ذمہ دار جبری لاک ڈاؤن کو قراردے رہے ہیں۔ لوگوں نے جگہ جگہ پرامن احتجاج کیا۔ وہ سڑک پر چلتے ہوئے اپنی مٹھیوں کو ہوا میں پمپ کر رہے ہیں۔ لوگوں نے ظالمانہ لاک ڈاؤن ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔ کئی یونیورسٹیوں میں طلبا نے رات کو جمع ہوکر حکومت کیخلاف نعرے لگائے اور صدر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں حالات پرسکون ہیں لیکن کشیدگی برقرار ہے۔ صورتحال پر کنٹرول کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مغربی حکومتیں طویل عرصے سے چین پر مسلم نسلی اقلیت پر بدسلوکی کا الزام لگاتی رہی ہیں۔


































