
نابلس : صیہونی فوج یہودی بستیوں کی تعمیر کیخلاف نکالی گئی ریلی پر ٹوٹ پڑی۔ اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے قصبے کفر قدوم میں صیہونی آبادکاری کیخلاف ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس سپاہیوں نے ریلی کے شرکاء پر آنسو گیس کے شیل داغے اور اسٹیل کی ربڑ کوٹیڈ گولیاں چلائیں، جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ درجنوں کی دم گھٹنے سے حالت غیر ہوگئی۔ اسرائیلی فورسز نے ہیبرون میں تل رومیدہ محلے کے دورے پر آئے فلسطینی اور بین الاقوامی کارکنوں پر حملہ کیا اور تین کو حراست میں لے لیا۔ بین الاقوامی کارکن یہ دورہ مقامی فلسطینی باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کررہے تھے ۔اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کو فوجی زون قرار دیا۔


































