Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

روس نے امریکا کی خاتون باسکٹ بال پلیئر کو رہا کرکے اپنا اسلحہ ڈیلر چھڑوا لیا

ماسکو: روس نے مہینوں بعد امریکا کی باسکٹ بال پلیئر برٹنی گرائنر کو رہا کر دیا۔ یہ رہائی دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ہوئی ہے۔ جواب میں امریکا نے روس کے بین الاقوامی اسلحہ ڈیلر وکٹر باؤٹ کو رہا کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برٹنی محفوظ ہیں اور گھر واپس آ رہی ہیں۔ قیدیوں کا تبادلہ متحدہ عرب امارات میں ہوا، خاتون باسکٹ بال پلیئر کی رہائی کے بدلے میں روسی اسلحہ ڈیلر کو رہا کرنے کی حتمی منظوری صدر جوبائیڈن نے پچھلے ہفتے دی۔ وکٹر باؤٹ کو امریکی عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن باسکٹ بال پلیئر برٹنی گرائنر کو رہا کروانے کے لیے صدر بائیڈن نے اسلحہ ڈیلر کی سزا ختم کر دی۔ یاد رہے کہ رواں برس فروری میں روس کے ایئرپورٹ پر برٹنی گرائنر کو گرفتار کیا گیا تھا۔برٹنی نے اپنے سامان میں چرس سے کشید کردہ تیل کے ڈبوں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular