تہران: ایران میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے اعلیٰ افسر سمیت چار اہلکاروں کو شہید کردیا۔ صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے ساراوان میں دہشت گردوں نے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں بسیج کے سیکنڈ لیفٹینٹ محمد گردیزی اور تین اہلکار شہید ہوگئے۔ حملہ آوروں کا جواب دینے کے لیے مزید نفری پہنچی جس پر دہشت گرد سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگئے۔ اہلکار صوبے زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی ذمہ داری پر مامور اسکواڈ کا حصہ تھے۔
































