Wed Nov 25, 2026

جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ

روزانہ کی خبریں

جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز

جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں گزشتہ سال کے دوران تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق یہ تعداد اب تک کی بلند ترین سطح ہے، یہ رپورٹ جرمن پولیس کے جمع کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے، جس میں شریک حیات یا ساتھی کی جانب سے تشدد کے علاوہ خاندان کے اندر ہونے والے تشدد کے واقعات بھی شامل ہیں، جبکہ تشدد کے مرتکب افراد میں تقریباً تین چوتھائی مرد ہیں۔ جرمنی کی وزیر برائے خاندانی امور کرین پرین نے رپورٹ کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ 1 لاکھ 42 ہزار 800 خواتین اپنے قریبی ساتھی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنیں، یعنی ہر گھنٹے میں 16 سے زائد خواتین اس کا شکار ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق 2024ء میں گھریلو تشدد کے نتیجے میں 292 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 209 خواتین اور لڑکیاں شامل تھیں۔ یہ تعداد 2023ء کے 286 ہلاکتوں کے مقابلے میں زیادہ تھی، حالانکہ جرمنی میں مجموعی پرتشدد جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے کہا کہ 2021ء سے 2025ء کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، اس رجحان کی وجوہات میں مردوں کی خواتین پر مبینہ برتری کا تصور بھی شامل ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق قریبی ساتھی کی جانب سے تشدد کے واقعات کا صرف ایک محدود حصہ ہی حکام کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔ جرمن حکومت نے ایک مجوزہ قانون کے مسودے پر بھی اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد خواتین کے صنفی بنیادوں پر قتل کو قتل کے جرم کے طور پر قانونی طور پر تسلیم کرنا ہے، یہ بل جلد پارلیمان میں پیش کیا جائے گا، رپورٹ میں خواتین کے خلاف آن لائن تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی کے واقعات میں بھی سالانہ 16 فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جرمنی میں اداکارہ اور ٹی وی میزبان کولین فرنانڈس کے معاملے کے بعد ڈیجیٹل تشدد کا موضوع بھی زیر بحث آیا، انہوں نے رواں سال اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ان کی جعلی فحش تصاویر تقسیم کیں۔اس واقعے کے بعد آن لائن تشدد کی نئی شکلوں سے نمٹنے کیلئے فوجداری قوانین میں تبدیلی کے مطالبات سامنے آئے، وفاقی پولیس کی نائب سربراہ مارٹینا لنک نے کہا کہ آن لائن بعض حلقوں، خصوصاً مردانہ بالادستی کے نظریات اور انسل تحریک میں انتہا پسندی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular