تل ابیب: صیہونی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور امریکہ ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندازوں کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کی صورت میں حزب اللہ اس جنگ میں شامل نہیں ہوگی۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کے اندر ایرانی نیٹ ورکس موجود ہیں جو ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی حکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

































