Thu Nov 12, 2026

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کریں گے، محسن رضائی آبنائے ہرمز میں ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش، تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید ثالثی اب محض ایک سفارتی راستہ نہیں بلکہ جغرافیائی و سیاسی ضرورت بن چکی ہے، قطر ایران نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی اخراج میں مدد دینے والا ریڈار سسٹم تباہ کردیا جارحیت کا نتیجہ امریکا اور اسرائیل کو انتخابات میں بھگتنا پڑا، ایرانی صدر جان کا خوف، امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر منتقل واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف امریکی ایوان نمائندگان میں پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ٹرمپ ایران جنگ میں کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکے نہ کر سکیں گے، عراقچی تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا وقت آگیا، محسن رضائی کا واشنگٹن کو پیغام مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار عرب اتحادی ممالک ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات ادا کریں، ٹرمپ غزہ: بارشوں نے پہلے سے تباہ حال صورتحال مزید بدتر کردی، تودے گرنے سے 5 فلسطینی شہید امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے، ڈیموکریٹس کا مطالبہ، مواخذے کی حمایت کا اعلان

روزانہ کی خبریں

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کریں گے، محسن رضائی

تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کرے گا اور خود اسے استعمال کرے گا۔ ایک انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ افزودہ جوہری مواد کی معمولی ترین مقدار بھی ایران سے باہر نہیں لے جائی جائے گی۔ محسن رضائی نے کہا کہ تہران نے اپنے روسی دوستوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ افزودہ مواد ایران ہی میں رہے گا اور ایران خود اسے استعمال کرے گا۔
انھوں نے وضاحت کی کہ ایران کو جوہری توانائی سے چلنے والے جہازوں اور آبدوزوں کے لیے افزودہ جوہری مواد کی ضرورت ہے۔ رضائی نے جنگ کے خاتمے اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف کا بھی خاکہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق مغربی ایشیا کے تمام محاذوں پر ہونا چاہیے، خاص طور پر لبنان میں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ فوجی حملہ کیا تو اس کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا، جن میں ایران سے دور واقع اڈے بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular