تحریر: شہید زندہ حضرت آیت اللہ العظمی عبداللہ جوادی آملی
اگرچہ دشمن نے حملہ کیا، نقصانات پہنچائے اور ہمارے عزیزوں کو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز کیا ہے، لیکن ہمیں ہرگز وعدۂ الٰہی سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ امریکہ اور اسرائیل کی شکست یقینی ہے۔
قرآنِ کریم اہلِ حق سے ارشاد فرماتا ہے کہ تم خوف زدہ اور پریشان نہ ہو؛ کیونکہ حق و باطل کے درمیان جب بھی معرکہ آرائی ہوگی، بالآخر حق ہی کو غلبہ اور فتح حاصل ہوگی۔
یہ محض ایک غیبی خبر نہیں، بلکہ اس نظامِ الٰہی اور سنتِ ربّانی کی خبر ہے جسے ذاتِ اقدسِ الٰہی نے عالمِ ہستی میں جاری و برقرار فرمایا ہے۔
قرآنِ کریم کا ان حقائق کو بار بار بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اہلِ ایمان کا معاشرہ اس حقیقت سے آگاہ رہے کہ حق و باطل کی کشمکش میں اسے نہ خوف و ہراس کا شکار ہونا چاہیے اور نہ کسی تردّد و تذبذب میں مبتلا ہونا چاہیے۔
کیونکہ حق کی فتح، وعدۂ قطعیِ الٰہی ہے، اور اسلام و مسلمین کی کامیابی یقینی ہے۔


































