صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب سعودی فضائی حملوں میں 33 افراد شہید اور 39 زخمی ہو گئے ہیں۔ شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بعض افراد کے سر، سینے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ صبا نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملے سنیچر سات نومبر کو مشرقی صنعا کے علاقے بنی حشیش میں رہائشی علاقے میں کیے گئے۔ امدادی کارکنوں سمیت متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ ان حملوں سے متعلق اطلاعات کی تحقیقات کر رہا ہے۔


































