واشنگٹن: امریکی ارب پتی ایلون مسک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کی حمایت اور پارٹی پر بھاری سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی، وسط مدتی انتخابات میں ڈیمو کریٹس کی کامیابی کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی مالیت میں 120 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو گئی، جبکہ ان کی ذاتی دولت بھی اربوں ڈالرز گھٹ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں کے شیئرز دباؤ کا شکار ہو گئے، ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 3.3 فیصد اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی آئی ہے۔ جبکہ ان کی ذاتی دولت میں تقریباً 30 ارب ڈالرز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، انتخابی نتائج کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریپبلکن پارٹی کی حمایت میں کی ہوئی اپنی بعض پوسٹس بھی حذف کر دیں۔


































