Sat Oct 31, 2026

ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، ترجمان پاک فوج امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے اور محسن رضائی کیساتھ رابطے میں ہیں ٹرمپ کی الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی آبنائے ہرمز، سپر ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی ایران کیلئے ایٹم بم بنانا بچوں کا کھلونا بنانے جیسا ہوگا، سابق ایرانی عہدیدار امریکا ایران معاہدے کی کوشش، قطری ثالث پھر تہران پہنچ گئے شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی فوجی نیٹ ورک سرگرم، اربوں ڈالر کے سازو سامان کی درآمد پوسٹ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کرنے والے ٹرمپ کا سوشل میڈیا پوسٹس تک فوری رسائی فروخت کرنے کا فیصلہ بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا ایران کی شرائط پر اتفاق کے بغیر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں، قالیباف اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے، اکثریت سے محروم ایرانی حکام نے اسرائیل نواز نیٹ ورک کے 5 اراکین گرفتار کرلئے آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا امید ہے کہ اسرائیل میں نئی حکومت امن مذاکرات شروع کرے گی، فلسطینی صدر

روزانہ کی خبریں

ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف ہمیشہ محتاط امید کا رہا ہے۔ اگر کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو مرتبہ تہران کیوں جاتے؟۔ فوجی ترجمان نے خبردار کیا کہ اب بھی ایسے بااثر عناصر موجود ہیں جو سمجھتے ہیں کہ تنازع جاری رہنے میں ان کے مفادات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے سعودی عرب مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ حالات اور سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو مین ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایران کی مکہ دفاعی اتحاد میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں۔ جو بھی مکہ اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے اسے خوش آمدید کہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ تینوں فریقین نے کرنا ہے، اجتماعی دفاع،علاقائی امن کا حامی ملک اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular