
واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای زندہ اور خیریت سے ہیں اور محسن رضائی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کے بعد آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور محسن رضائی کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے خط اس شخصیت کے نام بھیجا گیا جو اس وقت آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سب سے زیادہ قریب سمجھی جاتی ہے، یعنی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی، درحقیقت یہ خط براہِ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ایک پیغام ہے۔

































