Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

یوکرین جنگ میں ہمیں امریکا سے زیادہ سنگین نقصان ہوا، یورپی یونین کا اعتراف

برسلز : یورپی یونین نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ یوکرین تنازع کی وجہ سے امریکا کے مقابلے میں یورپ کا نقصان زیادہ ہوا ہے اور اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے اطالوی اخبار کودیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے اثرات امریکا کے مقابلے میں یورپی یونین کیلئے زیادہ سنگین ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کی وجہ سے امریکا اور یورپ کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ معاشی تعلقات کے بارے میں ایسا نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس تنازع کے اثرات امریکا پر اُس سنگینی سے نہیں مرتب ہوئے جتنے یورپ پر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کیلئے معاملات اور حالات بہتر ہیں کیونکہ وہ تیل اور گیس کا برآمد کنندہ ملک ہے اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے اسے فائدہ ہو رہا ہے جبکہ اس کی بھاری قیمت یورپ کو چکانا پڑ رہی ہے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular