Fri Oct 30, 2026

ایران کی شرائط پر اتفاق کے بغیر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں، قالیباف اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے، اکثریت سے محروم ایرانی حکام نے اسرائیل نواز نیٹ ورک کے 5 اراکین گرفتار کرلئے آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا امید ہے کہ اسرائیل میں نئی حکومت امن مذاکرات شروع کرے گی، فلسطینی صدر شوق سے ایران نہیں جاتا وزیراعظم نے خصوصی ذمہ داری دے رکھی ہے، محسن نقوی ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور ڈرون مار گرایا ایران کی جانب سے سفارت کاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، عراقچی امریکا نے اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا نوجوان ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے خود کو علم اور ایمان کے ہتھیاروں سے لیس کریں، ولی امر مسلمین ایران امریکا معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے، سربراہ حزب اللہ عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے ایران نے قطری ثالثوں کے نئے مسودہ کو ناقابل قبول قرار دے دیا اسرائیلی الیکشن، نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد اکثریت حاصل کرنے میں ناکام عراق: ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ کی بندش پر احتجاج، حکومت سے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

شوق سے ایران نہیں جاتا وزیراعظم نے خصوصی ذمہ داری دے رکھی ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ وہ ایران اپنے شوق سے نہیں جاتے بلکہ وزیرِ اعظم نے انھیں چند خصوصی ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں۔
سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ ان کا دورۂ ایران وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ذمہ داری نبھانے کے سلسلے میں تھا، اور اس کا تعلق اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے بعد وہاں موجود بحران سے ہے۔ تقریر کے دوران محسن نقوی نے فضل الرحمان پر تنقید کی جس پر ان کی جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹرز سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
محسن نقوی نے تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہی لوگ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتے تھے۔ علی ظفر صاحب یہی لوگ گورنر راج لگنے سے پہلے ہمیں کہتے تھے کہ گورنر راج لگائیں، ہماری ان سے جان چھڑائیں ۔ تقریر میں محسن نقوی کا اشارہ بظاہر جمعیت علمائے اسلام کے اراکین کی جانب تھا، تاہم انھوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کن کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular