Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب

روزانہ کی خبریں

پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

لاہور: پنجاب کی سات سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے قوانین میں اہم ترامیم کرتے ہوئے نیا آرڈیننس نافذ کردیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کردیا، جس کا سرکاری گزٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو چیف ایگزیکٹو اور چیف اکیڈمک آفیسر کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ وائس چانسلرز کو متعلقہ یونیورسٹیوں کے افسران، اساتذہ اور دیگر ملازمین پر انتظامی کنٹرول حاصل ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق متعلقہ میڈیکل کالجوں، تدریسی ہسپتالوں، اسکولوں اور اداروں کا انتظامی کنٹرول بھی وائس چانسلرز کے دائرہ اختیار میں شامل کردیا گیا ہے۔ نئی ترامیم کے تحت کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کی متعلقہ یونیورسٹی کے ذیلی کالج کے طور پر قانونی حیثیت بحال کردی گئی ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ذیلی کالج کی حیثیت دے دی گئی ہے، جبکہ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ذیلی کالج کے طور پر حیثیت بھی بحال کردی گئی ہے۔
اسی طرح راولپنڈی میڈیکل کالج اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کی متعلقہ یونیورسٹیوں کے ذیلی کالجوں کے طور پر قانونی حیثیت بحال کردی گئی ہے۔ آرڈیننس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کی متعلقہ انتظامی اور فیصلہ ساز باڈیز میں محکمہ خزانہ کی نمائندگی شامل کرنے کی قانونی شقیں بھی نافذ کردی گئی ہیں۔ اس کے تحت سیکرٹری خزانہ یا کم از کم ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کا نامزد افسر متعلقہ یونیورسٹی باڈیز کا حصہ ہوگا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی متعلقہ باڈیز میں محکمہ قانون کی نمائندگی بھی شامل کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق آرڈیننس میڈیکل یونیورسٹیوں، ان سے منسلک کالجوں اور تدریسی ہسپتالوں کے انتظامی، مالی اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular