Tue Oct 20, 2026

حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب

روزانہ کی خبریں

حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور

ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کے حملوں کے تناظر میں خلیجی ممالک کے درمیان قریبی رابطوں اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے بھی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ یکجہتی اور مشترکہ دفاعی معاہدے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
دوسری جانب سعودی اور ترک وزرائے خارجہ نے بھی علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular