Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی

تہران : ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک بڑے ایل پی جی گیس بردار جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم اور پیشرانی نظام میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ’این وی سن شائن‘ نامی گیس بردار جہاز ایک ’غیر مجاز راستے‘ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر کارروائی کی گئی۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں جہاز کے اہم حصوں میں آگ لگ گئی۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی نگرانی اور وہاں بحری آمدورفت کا انتظام اس کی بحری فورس کی ذمہ داری ہے اور خطے میں ’جارح قوتوں‘ کی موجودگی یا مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامی نظام کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular