Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت یونیورسٹی کے خلاف نسلی امتیاز اور یہود دشمنی کے الزامات سے متعلق 18 وفاقی تحقیقات ختم کر دی جائیں گی۔
معاہدے کے تحت یونیورسٹی کو کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا جبکہ وفاقی فنڈز حاصل کرنے کی اہلیت بھی برقرار رہے گی، یونیورسٹی نے کسی قسم کی بدعنوانی یا قانونی ذمہ داری تسلیم نہیں کی۔
معاہدے کے تحت یونیورسٹی میں امتیازی سلوک، بالخصوص یہود دشمنی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایک منتظم اور رابطہ افسر مقرر کیا جائے گا جبکہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کے لئے یہود دشمنی سے متعلق لازمی تربیت بھی متعارف کرائی جائے گی۔
معاہدے میں مظاہروں کے دوران شناخت چھپانے والے ماسک یا چہرے کے غلاف پر پابندی اور امتیازی یا یہود مخالف طرزِ عمل پر طلبہ تنظیموں کے خلاف تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل متعدد امریکی جامعات کے خلاف تحقیقات اور وفاقی فنڈز روکنے کی دھمکیوں کے ذریعے دباؤ ڈالتی رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular