Sat Nov 07, 2026

امریکا کو خطے میں فوجی اڈے دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی فوج عرب امارات میں امریکی فوجی طیاروں کی آمد، مزید فوج تعینات ہونے کا امکان عراق کا ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار امریکا کی ایران سے جنگ بندی کیلئے چین سے مدد کی درخواست ایران اور امریکا کے مذاکرات ناکام ہونے کی رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں، قطر حملہ کیا تو یورپ کو نشانہ بنائیں گے، تیل 150 ڈالر کا ہو جائے گا، ایران امریکی صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش ناکام، وائٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کا دعویٰ ایلون مسک کو ٹرمپ کی حمایت مہنگی پڑ گئی، 120 ارب ڈالر کا جھٹکا نئی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران ترک پارلیمنٹ کی مکہ دفاعی معاہدہ کی توثیق ایران دشمنی میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں میں کوئی فرق نہیں، آیت اللہ محمد حسن اختری نیتن یاہو کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم، عرب جماعتوں نے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کردی ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ایرانی عدالتیں امریکا کے خلاف 300 ارب ڈالر مالیت کے فیصلے جاری کرچکی

روزانہ کی خبریں

حکومت نے ٹل پارہ چنار روڈ کی طویل بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے سے روک دیا

اسلام آباد: حکومت نے ضلع کرم کی اہم شاہراہ ٹل پارہ چنار روڈ کی طویل بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے سے روک دیا۔ رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے اکیس اگست کو قومی اسمبلی میں سوال جمع کرایا تھا۔ جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ضلع کرم کی شاہراہوں کی طویل بندش کی وجوہات، امن و امان کی بحالی، عوام کی آزادانہ نقل و حرکت یقینی بنانے اور اس بندش کے باعث پیدا ہونے والے انسانی، معاشی اور تعلیمی مسائل کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے رول اٹہتر کے تحت مذکورہ سوال مسترد کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے کہا کہ پارلیمان عوام کی آواز، بنیادی حقوق کے تحفظ اور حکومتی احتساب کا سب سے اہم آئینی فورم ہے۔ اگر عوام کے بنیادی مسائل ہی ایوان میں زیرِ بحث لانے کی اجازت نہ ہو اور منتخب نمائندوں کو حکومت سے جواب طلب کرنے کا موقع نہ دیا جائے تو متاثرہ عوام انصاف، تحفظ اور حکومتی جوابدہی کے لیے آخر کس فورم سے رجوع کریں؟.

مزید پڑھیے

Most Popular