واشنگٹن: امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے امریکا ایران جنگ بندی کے لیے چین سے مدد کی درخواست کر دی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر امریکی عہدیدار کے حوالے سے یہ رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے چین سے درخواست کی ہے کہ ایران پر اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے میں مدد کرے جبکہ بیجنگ نے یہ پیغام تہران تک پہنچا دیا ہے۔
دپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ستمبر میں واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ایران کے معاملے پر مدد طلب کی تھی۔


































