Sat Nov 07, 2026

عرب امارات میں امریکی فوجی طیاروں کی آمد، مزید فوج تعینات ہونے کا امکان عراق کا ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار امریکا کی ایران سے جنگ بندی کیلئے چین سے مدد کی درخواست ایران اور امریکا کے مذاکرات ناکام ہونے کی رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں، قطر حملہ کیا تو یورپ کو نشانہ بنائیں گے، تیل 150 ڈالر کا ہو جائے گا، ایران امریکی صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش ناکام، وائٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کا دعویٰ ایلون مسک کو ٹرمپ کی حمایت مہنگی پڑ گئی، 120 ارب ڈالر کا جھٹکا نئی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران ترک پارلیمنٹ کی مکہ دفاعی معاہدہ کی توثیق ایران دشمنی میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں میں کوئی فرق نہیں، آیت اللہ محمد حسن اختری نیتن یاہو کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم، عرب جماعتوں نے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کردی ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ایرانی عدالتیں امریکا کے خلاف 300 ارب ڈالر مالیت کے فیصلے جاری کرچکی میجر جنرل محسن رضائی کی روسی صدر سے ملاقات، ولی امر مسلمین کا پیغام پہنچایا

روزانہ کی خبریں

حملہ کیا تو یورپ کو نشانہ بنائیں گے، تیل 150 ڈالر کا ہو جائے گا، ایران

تہران: ایران نے نئے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں یورپ پر حملوں کی دھمکی دے دی، جبکہ جنگ کی صورت میں تیل 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کا امکان بھی ظاہر کردیا۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ حسین علی حاجی دلیگانی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف نئی جنگ مسلط کیے جانے کی صورت میں ایران کے جوابی میزائل حملے یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کا ردعمل دشمن کے حملے کے حجم یا مقام تک محدود اور متناسب نہیں ہوگا بلکہ یہ وسیع، شدید اور تزویراتی نوعیت کا ہوگا، جس کے لیے جغرافیائی حدود کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کسی بھی تخریبی کارروائی یا فوجی جارحیت کا جواب دیا جائے گا اور ایرانی میزائل یورپ میں موجود اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے بقول ایسی کشیدگی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے اوپر لے جا سکتی ہے۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ نے ایرانی مسلح افواج اور فوجی کمانڈروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے مخالفین میں خوف، شکوک اور اختلافات پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ملک پر تیسری جنگ مسلط کرنے کی کوششیں ناکام بنا چکا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular