واشنگٹن: امریکی بحریہ نے ایرانی بندر گاہ سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی، متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ کا کہنا ہے کہ انھوں نے بحیرۂ عمان میں ایک کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ جہاز کو نشانہ تب بنایا گیا جب اس کے عملے نے متعدد انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔ جہاز پر سینٹ کٹس اینڈ نیوس کا پرچم آویزاں تھا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی سے پہلے جہاز کے عملے کو ان حصوں سے دور ہونے کی ہدایت دی گئی تھی جنھیں نشانہ بنایا جانا تھا۔سینٹ کام کے مطابق یہ جہاز ایک ایرانی بندرگاہ پر رُکنے کے بعد خطے کے پانیوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔


































