Wed Nov 04, 2026

امریکا میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلم سینیٹر منتخب ٹرمپ بدترین صدر اور تاریخ کی کرپٹ ترین انتظامیہ ہے، چک شومر غزہ کے بچوں کے ڈاکٹر آدم حموی رکن کانگریس منتخب امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی، جنونی ٹرمپ نے مان لیا ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو تاریخی شکست، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل امریکی جواب ناقابل قبول، شرائط پوری ہونے تک ہرمز نہیں کھلے گی، محسن رضائی بحرین میں درجنوں آئمہ مساجد گرفتار ٹرمپ کا اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو شرائط پر عمل کرنا ہوگا، کاظم غریب آبادی امریکا اور ایران قطر کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان ایران نے بندر خمیر کے اوپر 2 امریکی ڈرونز مار گرائے انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ لگ گئی قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے

روزانہ کی خبریں

غزہ کے بچوں کے ڈاکٹر آدم حموی رکن کانگریس منتخب

غزہ : غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیو جرسی میں مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے ہیں، آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس میں پہنچنے والے پہلے مسلمان ہیں جب کہ وہ کانگریس کے پہلے مصری نژاد رکن بھی ہوں گے۔ ڈیموکریٹ امیدوار نے ری پبلکن کے گریگ میل کو شکست دی ہے، نومنتخب ڈیموکریٹ رکن صحت کی سہولتیں اور سستے گھر دینے کے حامی ہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی حمایت بھی کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آدم حموی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر آدم حموی نے 2024 اور 2025 میں غزہ میں رضاکارانہ طور پر طبی خدمات انجام دی تھیں۔ مصر میں پیدا ہونے والے اور امریکہ میں پرورش پانے والے 56 سالہ آدم حموی عراق جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے بوسنیا، سوڈان، لبنان اور شام میں طبی امدادی مشنز میں حصہ لیا۔
وہ 2024 میں اسرائیلی نسل کشی کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی خدمات انجام دینے کے لیے غزہ کے جنوبی علاقے گئے تھے۔ ان کے مطابق یہ تجربہ سیاست میں آنے کے فیصلے میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular