
تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جب تک دھمکیوں اور پابندیوں میں عملی طور پر کمی نہیں آتی، تب تک با معنی مذاکرات کے لیے سازگار فضا پیدا نہیں ہو سکتی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ایک طرف پابندیوں اور دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جائے، رابطے کے راستے بند کیے جائیں، اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کی جائے تو یہ مؤثر نہیں ہو سکتا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دھمکیوں اور دباؤ کی زبان میں ہونے والی بات چیت کے کوئی معنی نہیں ہوتے۔


































