Wed Nov 04, 2026

امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی، جنونی ٹرمپ نے مان لیا ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو تاریخی شکست، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل امریکی جواب ناقابل قبول، شرائط پوری ہونے تک ہرمز نہیں کھلے گی، محسن رضائی بحرین میں درجنوں آئمہ مساجد گرفتار ٹرمپ کا اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو شرائط پر عمل کرنا ہوگا، کاظم غریب آبادی امریکا اور ایران قطر کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان ایران نے بندر خمیر کے اوپر 2 امریکی ڈرونز مار گرائے انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ لگ گئی قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے ایران دھمکیوں اور امریکی ناجائز مطالبات کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا، قالیباف امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پر حملہ، امریکی میڈیا دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر

روزانہ کی خبریں

امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ضمیر کی آواز سنی اور واضح طور پر جنگ کو مسترد کر دیا ہے، ہم بھی امریکی عوام کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کیلئے کام کرے گی تو اسے شکست ہوگی۔
دوسری جانب امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو ریپبلکنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ سینیٹ کے نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کی کامیابی رپورٹ کی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ انتخابات میں ریپبلکنز کی ناکامی کی ایک وجہ بنی، انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کے نزدیک ناقابلِ قبول اقدامات کو صدارتی ویٹو کے ذریعے روکیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular