تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قوم نے میدانِ جنگ اور آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کو اسٹریٹجک شکست سے دوچار کیا، جبکہ واشنگٹن میں بھی انھیں سیاسی شکست دی۔ اس دوران جنگ کی قیمت خود امریکی عوام کو چکانا پڑی۔ محسن رضائی نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی ایران کے ساتھ الجھنے کی کوشش کرے گا، اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، خواہ میدانِ جنگ ہو یا اس کے اپنے گھر کی دہلیز۔


































