تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کی صورت میں اس کے نتائج ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔ ایکس پر اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ اگر آپ حقائق کو نظر انداز کرتے رہے، تاریخ کے اسباق سے آنکھیں چراتے رہے اور اسی خطرناک راستے پر چلنے پر اصرار کیا تو اس سنگین غلط اندازے کے نتائج اب تک دیکھے گئے نتائج سے کہیں زیادہ ہوں گے۔ اسی نوعیت کے بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا غلط اندازے کو دہرانے سے گریز کیا جائے۔


































