Thu Nov 05, 2026

ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں اور اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے، برنی سینڈر ایرانی قوم نے ٹرمپ کو سیاسی شکست سے دوچار کر دیا، محسن رضائی امریکا میں تبدیلی سے ایران کیخلاف موقف تبدیل نہیں ہوگا، ولی امر مسلمین ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی، امریکی نائب صدر نے بھی مان لیا آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپ کو 127 ارب یورو کا نقصان پہنچا ہے، صدر یورپی کمیشن یمنی فوج کا ایک بار پھر ریاض ایئرپورٹ پر میزائل حملہ ایران پر حملے کے نتائج ماضی سے زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی امریکا میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلم سینیٹر منتخب ٹرمپ بدترین صدر اور تاریخ کی کرپٹ ترین انتظامیہ ہے، چک شومر غزہ کے بچوں کے ڈاکٹر آدم حموی رکن کانگریس منتخب امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی، جنونی ٹرمپ نے مان لیا ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو تاریخی شکست، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل امریکی جواب ناقابل قبول، شرائط پوری ہونے تک ہرمز نہیں کھلے گی، محسن رضائی بحرین میں درجنوں آئمہ مساجد گرفتار

روزانہ کی خبریں

ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی، امریکی نائب صدر نے بھی مان لیا

واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ ایران جنگ کو قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں جے ڈی وینس نے لکھا کہ ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔ سب جانتے ہیں کہ ہم کیوں ہارے۔ اور یہاں سے ہمیں آگے کہاں جانا ہے، اس پر کوئی بھی دیانتدارانہ گفتگو وہیں سے شروع ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ریپبلکن عوام نے مڈٹرم انتخابات میں ووٹ ڈالے، لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیے۔ جے ڈی وینس نے اس تبدیلی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ ہمارا معاشی پیغام اور بیانیہ اتنا موثر اور واضح نہیں تھا۔ جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ 2024 میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ووٹرز اب بنیادی طور پر چار چیزوں کا مطالبہ کررہے تھے جن میں جنگ ختم کرنا، مہنگائی پر توجہ دینا، امریکا فرسٹ پالیسی اختیار کرنا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی شامل تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular